حکومت نے گیس صارفین کو زبردست جھٹکا دے دیا

حکومت نے گیس صارفین پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے.


پچھلی حکومت ن لیگ کے دور میں گیس کی چوری کی قیمت اب صارفین سے وصول کی جائے گی.اوگرا نے سوئی ناردرن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے .

65 ارب روپے گیس صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے.

تاہم اب ممکنہ طور پر عوام کو رواں سردیوں میں گیس مزید مہنگی قیمت پر استعمال کرنا پڑے گی.

سوئی سدرن کمپنی نے اوگرا کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی.

 گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت گیس 671 روپے 84 پیسے فی بی ٹی یو میں خریدی جارہی ہے جبکہ 587 روپے 55 پیسے فی بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے جس کے باعث کمپنی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎