حکومت کے لیے بری خبر اہم ترین عہدیدارکے سرپرنااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

صوبائی وزیر بشارت راجہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔


اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم پی اے کی نااہلی کیلئے درخواست پرالیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

وزیرِقانون پنجاب بشارت راجہ کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ درخواست گزار سیمل واحد کے وکیل نے موقف اپنایا کہ بشارت راجہ نے اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کیے۔ غلط بیانی کرنے پر صوبائی وزیرآرٹیکل 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ الیکشن کمیشن کو بشارت راجہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی ہدایت جاری کرے۔ صوبائی وزیربشارت راجہ راولپنڈی کے حلقہ پی پی چودہ سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎