حکومت ایک مرتبہ پھر غلط بیانی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

11فروری2018ءکو ایک انگریزی روزنامے کے حوالے سے خبر دی تھی کہ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ پاکستان میں برٹش ایئرویز کی پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں برٹش ایئرویز پروازوں کی بحالی کے رسمی اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے اسے آگے کی جانب بڑا قدم قرار دیا.ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا اپنی عاجزانہ حیثیت میں مدد دینے پر انہیں بڑی خوشی ہے.


 جبکہ دفتر خارجہ سمیت سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاکستان کے لئے برٹش ایئرویز پروازوں کی بحالی پاکستانی اور برطانوی حکام کے ایجنڈے پر ایک عرصے سے تھی.

حکومتی جماعت کی طرف سے مختلف بیانات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہر کوئی اس کامیابی کا کریڈٹ خود لینا چاہتا ہے جس سے حکومت کی نا اہلی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن حکومتی جماعت کے ان مختلف بیانات نے انھیں بے نقاب کر دیا ہے جس کا وہ بلا وج کریڈٹ لینا چاہ رہے تھے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎