حکومت نے بڑے سرکاری ادارے میں ہزاروں کی تعداد میں بھرتیوں کی منظوری دے دی

 پہلے مرحلے میں پنجاب کے18اضلاع میں 4 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی.


 سب سے زیادہ بھرتیاں لاہورمیں 1400کی جائیں گی۔ بھرتیوں سے پولیس کی استعداد میں اضافہ ہوگا

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے18 اضلاع میں 4 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔

لاہور میں 1400، اٹک287، خوشاب21، ڈی جی خان153، راجن پور380، لودھراں 35، ملتان 176، میانوالی 113، بہاولپور، وہاڑی، مظفر گڑھ اور دیگر شہروں میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر فوری پولیس نظام میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تاکہ آئندہ اندوہناک واقعات سے بچا جاسکے اور عوام بلاخوف وخطر اپنی معاملات کو چلاسکیں۔ پولیس نظام میں اصلاحات وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا۔اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔اجلاس میں سانحہ ساہیوال کے حوالے سے بھی اظہار افسوس کیا گیا۔اجلاس میں وزیرخزانہ اسد عمر نے منی بجٹ اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎