حکومت نے ق لیگ کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، بڑا مطالبہ پورا کردیا

گونر پنجاب نئے وزیر باور رضوان سے حلف لیں گے ۔


 حکومت نے کابینہ میں ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے 

پنجاب حکومت اور ق لیگ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی جماعت کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ میں ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اورآج صبح 10 بجے گورنر ہاﺅس میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی ، گونر پنجاب نئے وزیر باور رضوان سے حلف لیں گے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی دو دن قبل لاہور کا دورہ کیا تھا اور اجلاس کے دوران سانحہ ساہیوال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا تھا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎