نوازشریف کی رہائی سے متعلق پہلی بارحکومت نے اپنا موقف بیان کردیا

 ہر کام میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے;گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور


نواز شریف کا معاملہ عدالت میں ہے.

 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اگر عدالت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رہا کر دیتی ہے تو حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کام میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے،نواز شریف کا معاملہ عدالت میں ہے ،اگر عدالت انہیں رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ، انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎