حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا،عام استعمال کی چیز کی قیمت میں مزید اضافہ

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں دو روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث گھریلو سیلنڈر 23روپے مہنگا ہوگیا.


حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔

سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گیس کا استعمال تو بڑھ ہی جاتا ہےلیکن حکومت کی طرف سے اس اضافے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔

ایل پی جی عام استعمال کی اہم ترین چیزسمجھی جاتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیت میں 2 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے باعث ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے مہنگا ہوگیا ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 115 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1361روپے مقرر کی گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎