حکومت نے سالانہ بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں

حکومت نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کرنے کے ساتھ ہی سالانہ بجٹ 2019۔2020 کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔ تمام تجارتی تنظیموں سے 28 فروری تک کسٹمز سے متعلق بجٹ تجاویز طلب کرلی گئیں۔


دوسرا فنانس ترمیمی بل 2018۔2019 پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہی نئے مالی سال 2019 ، 2020 کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کی تاجر تنظیموں اور ایوان ہائے صنعت و تجارت سے ٹیکس تجاویز طلب کر لی ہیں۔

کسٹمز قوانین اور ٹیرف میں کسی بھی ممکنہ ردوبدل کیلئے 28 فروری تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاجر تنظیموں سے درآمدی مصنوعات اور خام مال پر موجودہ کسٹمز یا ٹیکس ریٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا جواز پیش کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎