قومی ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کا بدلہ لینے کیلئے تیار، ون ڈے میں اوپننگ جوڑی کیلئے زبردست نام سامنے آگئے

طویل فارمیٹ کی سیریز کے بہترین پاکستانی بیٹسمین شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کیلئے تیار کیا گیا ہے.


 پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کامیابی کے لیے اپنے تجربہ کار پلیئرز پر اعتماد کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیم میں واپس آنے والے شعیب ملک اور محمد حفیظ مرکز نگاہ بن گئے ،فخر زمان کے ساتھ شان مسعود کی اوپننگ جوڑی تیار ہو گئی جب کہ آل راﺅنڈرز عماد وسیم اور فہیم اشرف پر بھی بھروسہ کیا جائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ ٹور میں اسی میدان پر محمد حفیظ نے پاکستان کی ایک رن سے فتح میں بھی اپنا کردار نبھایا تھاجس کی بدولت پاکستان نے سیریز بھی دو،ایک سے جیت لی تھی جب کہ شعیب ملک نے بھی جنوبی افریقہ میں اپنے 14ون ڈے میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری سمیت 48.88کی عمدہ اوسط سے بیٹنگ کی ہے اور وہ مڈل آرڈر میں اپنا اہم کردار نبھا سکتے ہیں جس سے قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں محرومی کا سامنا رہا۔

طویل فارمیٹ کی سیریز کے بہترین پاکستانی بیٹسمین شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کیلئے تیار کیا گیا ہے اور ٹیم انتظامیہ کو اطمینان ہے کہ فارمیٹ کی تبدیلی کے ساتھ دونوں پلیئرز اچھا آغاز فراہم کر سکیں گے.

جبکہ بعد میں آنے والے بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد بھی اپنی بہتر فارم کی بدولت سکور کو مستحکم کر سکتے ہیں۔شعیب ملک اور محمد حفیظ کی موجودگی میں آل راﺅنڈرز عماد وسیم اور فہیم اشرف کی موجودگی سے باﺅلنگ اور بیٹنگ میں بہتر توازن دیکھنے میں آئے گا جب کہ فاسٹ باﺅلنگ کا شعبہ حسن علی اور شاہین آفریدی سنبھالیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎