نیا آئی فون لینے کے شوقین افراد کیلئے زبردست خوشخبری آگئی،قیمتوں میں اچانک نمایاں کمی کی نوید سُنا دی گئی

ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے آئی فون کی فروخت میں کمی کے پیش نظر قیمتوں میں رد و بدل کا عندیہ دے دیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے مشہور ترین پراڈکٹ آئی فون کی فروخت میں 3 ماہ کے دوران 5 فیصد کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیدیا۔

ٹم کک کا کہنا ہے کہ گاہک کمپنی کی جانب سے رکھی جانے والی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، اس لئے ہم رواں ماہ سے اپنے موبائل فون کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کررہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر کمپنی کی آمدن میں پچھلے سال کے مقابلے میں 5 فیصد کمی آئی ہے اور اس وقت آمدن تقریباً 84 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے، کمپنی نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی سرمایہ کاروں کو متوقع صورتحال سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

ٹم کک نے مزید کہا کہ ڈالرکی باقی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوطی بھی آئی فون کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے، ایپل رواں ماہ سے اپنے موبائل فون کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کر رہی ہے تاکہ صارفین کو کرنسیوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات سے بچایا جا سکے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎