حماد اظہر کا ملک میں ٹیکس رقوم دگنا کرنے کا عندیہ

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے ملک میں ٹیکس رقوم دگنا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے معاشی بارودی سرنگوں کا بھی انکشاف کر دیا۔ نواز شریف بارے کہا کہ علاج کی سہولت سب کے لئے ہے۔۔


لاہور میں انٹرنیشنل کانفرنس آن ٹیکس میں وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس دینے کی کم ترین شرح ہے۔ 4000 ارب روپے کا ابھی ہدف ہے لیکن 8000 ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ بجٹ جاری خسارہ صرف بچت سے پورا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت مسائل ہی چھوڑ کر گئی ہے۔

وزیر مملکت حماد اظہر نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ علیمہ خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے، کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جبکہ نواز شریف سے بھی کوئی ڈیل یا این آر او نہیں ہو گا، علاج کی سہولت سب کا حق ہے۔

وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی اور موبائل فون بلز میں چھوٹ سے ٹیکس ہدف پورے نہیں ہو رہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎