ماضی میں حمزہ شہباز شریف کے جذباتی بیان نے مسلم لیگ ن کو مشکل میں ڈال دیا

ماضی میں حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ جس دن نیب نے علیم خان کو گرفتار کیا اس دن ہم نیب کے احتساب کو مان جائیں گے۔معروف سینئیر اینکر ثنا بچہ نے حمزہ شہباز کو انکا بیان یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بڑے لوگوں کو بڑے بول نہیں بولنے چاہیں


ماضی میں حمزہ شہباز شریف کے جذباتی بیان نے مسلم لیگ ن کو مشکل میں ڈال دیا۔حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ جس دن عمران نیازی کی نیب علیم خان کو گرفتار کرے گی ہم احتساب کو مان جائیں گے تفصیلات کے مطابق نیب لاہور سینئر وزیر پنجاب علیم خان کے خلاف بیرون ملک جائیداد، آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنی کے حوالے سے تفتیش کررہا ہے، وہ آخری مرتبہ 8 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہوئے جس کے بعد انہیں ایک سوالنامہ دیا گیا اور 6 فروری کو طلب کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے فوری بعد علیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن والے علیم خان کی گرفتاری پر جشن منا رہے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں تاہم ماضی میں حمزہ شہباز کی جانب سے دئیے گئے بیان نے مسلم لیگ ن کی خوشی کا مزہ کرکرا کر دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎