حمزہ شہباز کے ناروا سلوک سے تنگ، ن لیگ کے اہم عہدیدار نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

 مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء اورڈپٹی میئر لاہوروسیم قادر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے.


منحرف رہنماء اور ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے آج پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت سے ملاقات کی. جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان.

پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا.

وسیم قادر نے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ہی ملک کو خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے.

واضح رہے ن لیگ کے مرکزی رہنماء حمزہ شہبازاور ڈپٹی میئر لاہور کے درمیان یونین کونسل 172میں ٹکٹ دینے کا نتیجہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ میرے پوچھے بغیر آپ نے کونسلر کا ٹکٹ کیوں دیا؟ اگر یہ کونسلر ضمنی الیکشن میں ہار گیا توکون ذمہ دار ہوگا؟ کیونکہ یہ امیدوار زیادہ مقبول نہیں تھا۔جس پر ڈپٹی میئر وسیم نے کہا کہ آپ نے ضمنی الیکشن پی پی 168میں جس امیدوار کو ٹکٹ دیا وہ ہار گیا.

 جس پر حمزہ شہبازشریف اور ڈپٹی میئر لاہور کے درمیان تکرار ہوا۔ تاہم ڈپٹی میئر نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا.

اطلاعات کے مطابق حمزہ شہبازنے ڈپٹی میئر کو غصے میں آکر پانی کی بوتل بھی ماری تھی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎