ہتھکڑی لگی لاش کیوں پیش کی جائے گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کے لیے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا تا کہ لوگ عبرت پکڑیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز سرگودھا یونیورسٹی کے سی ای او پروفیسر محمد جاوید ملک کے حراست میں جاں بحق ہونے کے واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں آپ کےوزراء کالونی میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آپ بنگلے کے سامنے گرین بیلٹ کو سیکیورٹی کے نام پر بنگلے میں شامل کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کریں اور حکومت کا آڈٹ بھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎