ہاکی ورلڈ کپ 2018 کا فیصلہ ہوگیا

بیلجیئم نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ہاکی کا ورلڈ کپ جیت لیا۔


بھوبنیشور میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا جس میں بیلجیئم نے نیدرلینڈز کو 2-3 سے شکست دے کر چاروں شانے چت کر دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎