حکومت کا شاندارمنصوبہ پاکستان بناؤ سرٹیفیکٹ کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے؟ سٹیٹ بنک نے طریقہ کار کا اعلان کردیا

نیشنل بینک ’ پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ‘ جاری کرنے والے کنسورشیم کاہیڈ ہوگا


سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ کے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔

تین سالہ مدت کے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 6 اعشاریہ 25 فیصد رکھی گئی ہے جبکہ 5 سالہ سرٹیفیکیٹ کیلئے شرح منافع 6 اعشاریہ 75 فیصد رکھی گئی ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق نیشنل بینک ’ پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ‘ جاری کرنے والے کنسورشیم کاہیڈ ہوگا جبکہ سرمایہ کار سٹیٹ بینک میں براہ راست رقوم جمع کراسکیں گے۔پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹ ویب بیسڈ ہوں گے جو 3 اور 5 سال کیلئے جاری ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان  بناؤ سرٹیفکیٹ کے تحت سرمایہ کار روپے یا ڈالر میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔سرٹیفکیٹ پر منافع ہر 6 ماہ بعد جاری کیا جائے گا۔ پاکستانی روپے میں منافع لینے کی صورت میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہوگی جبکہ غیر ملکی کرنسی میں منافع لینے کی صورت میں کٹوتیاں کی جائیں گی۔ سرمایہ کار میچورٹی سے پہلے بھی اپنے سرٹیفکیٹ بیچ سکیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎