مودی کا بچپن کیسا گزرا؟

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کی ساری پول پٹی کھول دی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کے فیس بک پیج پر جاری ہونے والے ایک انٹرویو میں مودی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچپن میں لوگوں کے لئےچائے بنائی، برتن دھوئے اور کھانا بھی پکایا یہاں تک کہ زندگی کےمعنی تلاش کرنے کے لئے جنگل کا رخ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ وہ پانچ سال تک ہر دیوالی پر پانچ دن کے لئے جنگل میں رہ چکے ہیں۔ ایسی جگہ جہاں کوئی انسان نہیں تھا صرف صاف پانی کا وجود تھا۔ وہ کھانے کے لئے صرف اتنا کھانا ساتھ لے کر جاتے جو انہیں پانچ دن کے کافی ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہتنہائی نے ان کو زندگی گزارنے کے گُر سکھائے۔لوگ مجھ سے اکثر پوچھتے تھے کہ میں کس سے ملنے جا رہا ہوں تو میں ان کو جواب دیتا ’خود سے‘۔

انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی دوڑتی بھاگتی زندگی میں سے تھوڑا وقت نکال کر آپ بھیزندگی کو جاننے نکلئے۔اس سےآپ کے تصور میں تبدیلی آئے گی۔اس سے آُ خود کو بہتر طور پر سمجھ پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دوسروں کے لئے جینا چاہتے تھے، دوسروں کی خدمت کرنا چاہتے تھے۔یہی سوچ کر وہ احمد آباد آئے۔ ان کاکسی بھی بڑے شہر میں پہلا قدم تھا جس کی زندگی با لکل مختلف تھی۔

انہوں نے کہا کہ احمد آباد میں وہ اپنے چاچا کی کینٹین پر کام کرنے لگے جس کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب ذاتی لگاؤ کے باعث وہ وہیں نوکری کرنے لگے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎