جوہانسبرگ ٹیسٹ، قومی ٹیم میں کتنی تبدیلیاں متوقع ؟ جانیے

پاکستان اور جنوب افریقا کے درمیان جاری سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا، سیریز میں کلین سوئپ کی شکست سے بچنے کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔


جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ کے لئے پاکستان نے نیا پلان بنالیا گیا ہے ، قومی ٹیم دو آل راؤنڈر ز کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر فہیم اشرف اور شاداب خان کو یاسر شاہ اور فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انجری کے باعث جوہانسبرگ ٹیسٹ میں حسن علی کی واپسی ہوگی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎