بڑےمیاں توبڑے میاں،چھوٹےمیاں سبحان اللہ،شہبازشریف کے بیرون ملک کتنے فلیٹس ہیں اورکیسے خریدے؟ ایف بی آر کی رپورٹ نے حل چل مچا دی

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر ن لیگ کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات نیب کو جمع کرا دی


سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیرون ملک 4 فلیٹس ہیں

ذرائع کے مطابق، 30 بار گلے سٹیریٹ لندن میں فلیٹ نمبر 2 شہباز شریف کی ملکیت ہے، رچبورن کورٹ 9 ہیرو بائے سٹریٹ لندن میں فلیٹ 10 بھی اپوزیشن لیڈر کی ملکیت ہے۔

لندن سٹنس روڈ میں فلیٹ نمبر 32 اے اور ویسٹ ٹاور پین پننسولہ مارش وال لندن میں فلٹ 409 بھی شہباز شریف کی ملکیت میں ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے یہ فلیٹس 2005 سے 2007 کے دوران خریدے گئے، لندن میں خریدے گئے 3 فلیٹس 80 فیصد رہن اور بنکوں کے قرضے کے ذریعے لئے گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎