العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز احتساب عدالت کے باہر کتنے اہلکار تعینات ہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جایئں گے

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ نے نے احتساب عدالت کی سیکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔


جوڈیشل کمپلیکس کے باہر اور آس پاس ایک ہزار کے قریب اہل کار تعینات ہیں،ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بھی موجود رہے گی۔ کمرۂ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کے فیصلے کے موقع پر عدالت میں صرف 15افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی، 

جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف کے علاوہ بھی اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب کی طرف سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جارہا ہے۔

اس موقع پر نوازشریف خود بھی عدالت آئیں گے۔

نیب کا اس کیس کے حوالے سے مؤقف رہا ہے کہ نواز شریف نے بچوں کے نام جائیدادیں بنائیں، جبکہ بچے زیرکفالت تھے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے احتساب عدالت میں نیب کے مؤقف کے جواب میں اپنا مؤقف بیان کیا کہ یہ جائیدادیں بچوں کے نام ہیں، میرا جائیدادوں سے تعلق نہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎