پاکستانی بولرز نے ٹیم کی لاج رکھ لی۔۔۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف کتنے رنز بنا سکی؟ جانیے

سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کے پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 223رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی


. جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 42رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے.

ٹیسٹ کے دوسرے روز باووما اور ڈیل سٹین نے اننگز شروع کی اور ڈیل سٹین23رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بن گئے. باووما نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی12ویں نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ53رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ، حسن علی نے 4رنز بنانے والے کیشو مہاراج کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا ،کگیسو ربادااور ڈی کوک نے نوویں وکٹ کے لیے31رنز جوڑے جس کے بعد ربادا19رنز بنا کر شاہین آفریدی کا چوتھا شکا ر بنے .

عامر نے 45رنز بنانیوالے ڈی کوک کو آﺅٹ کرکے پروٹیز ٹیم کی باری 223رنز پر سمیٹ دی ، پاکستان کے لیے عامر اور شاہین آفریدی نے 4،4اور حسن علی نے 2وکٹیں لیں.

اس سے پہلے پاکستان ٹیم181 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎