جنوبی افریقہ کی پہلی اننگزکاخاتمہ،پاکستان کیخلاف کتنی برتری حاصل کرلی؟

کیپ ٹاؤں میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگ میں 431 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔


کپتان فاف ڈوپلیسی اور ٹیمبا باووما نے پانچویں وکٹ کے لیے 156 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستانی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا دیں

 پاکستان کے لیے شاہین آفریدی اور محمد عامر نے 4،4اور عباس اور شان مسعود نے ایک ، ایک وکٹ لی.

اس سے قبل کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎