حکومت نے پہلے چھ ماہ میں کتنا قرضہ لیا ؟تفصیل سامنے آگئی

 میڈ یا رپورٹس کے مطابق پچھلے سال اسی مدت کے دوران 5ارب 90کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔


اقتصادی امور ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومت پاکستان نے 2 ارب 30کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق پچھلے سال اسی مدت کے دوران 5ارب 90کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔

اقتصادی امور ڈویڑن کی رپورٹ کے مطابق چین سے 83 کروڑ 60لاکھ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض لیے گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎