عوام کے لیے زبردست خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی کر دی گئی؟ جانیے

بجلی صارفین کے لیے حکومت کی طرف سے  بڑی خوشخبری آگئی ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔


بجلی کی قیمت میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ ۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو باقاعدہ سمری ارسال کی ہے۔ 

سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کی جانب سے ارسال کردہ سمری کے مطابق نیپرا سے درخواست کی گئی تھی کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 33 پیسے کمی کی جائے۔

 نیپرا سمری کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ آئندہ ایک سے دو روز میں کرے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎