منی بجٹ : نئے موبائل فونز کی قیمتوں میں کتنی کمی کی جانے والی ہے؟ دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو موبائل فون رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے، مزید 60 روز کی توسیع کرنے اور عائد ٹیکسز میں کمی کرنے کی ہدایت کردی۔


موبائل رجسٹریشن کے نظام میں نئے آنے والے موبائل فون کی ڈیوٹیز ٹیکس کا نظام نہیں ہے

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی روبینہ خالد نے کہا کہ موبائل رجسٹریشن کے حوالہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یہ کام بغیر تیاری کے شروع کیا گیا اس لئے پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔

کمیٹی کو کسٹمز حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 15 جنوری تک رجسٹر نہ ہونے والے موبائل فونز پر 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ائر پورٹس پر اب تک37ہزار موبائل فون رجسٹرڈ کر چکے ہیں حکام ٹیکسز /ڈیوٹیز ادا نہ کرنے والوں کو آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

40 فیصد موبائل فون سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی طریقوں کے زریعے درآمد کئے جاتے تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ باہر سے آنے والے افراد کیلئے ملک میںموبائل رجسٹریشن کا عرصہ کم ہے۔

موبائل رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کا عرصہ کم ہے، اسے بڑھا کرساٹھ روز کیا جائے۔وزیر آئی ٹی نے کہا کہ انٹر نیٹ براڈبینڈ کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔اس سے مارکیٹ میں موجود موبائلوں کی قیمت میں بھی کمی آ جائے گی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎