میں آپ کوسیدھا جیل بھیج رہا ہوں، چیف جسٹس نے یہ بات کس طاقتور شخصیت کو کہی؟

چیف جسٹس پاکستان نے ڈاکٹر فیصل مسعود کی تعیناتی کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کی.


جس کے دوران اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عامر عزیز پر اظہار برہمی کا اظہار کیا.

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعامرآپ کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کررہاہوں،ڈاکٹرعامرآپ کوسیدھا جیل بھیج رہاہوں.

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ذاتی معاملات کوعدالتوں میں لے آئے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی کون وکالت کررہاہے؟

ڈاکٹر فیصل مسعود نے کہا کہ بیرسٹرعادل کواپناوکیل مقررکیاہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹرعامرآپ کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کررہاہوں،ڈاکٹرعامرآپ کوسیدھا جیل بھیج رہاہوں

ڈاکٹرعامرعزیزنے چیف جسٹس کوجواب دیا کہ میں جیل جانے کوتیارہوں،مجھے وکیل کے ذریعے دلائل دینے کی اجازت دی جائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جائیں اپنے وکیل کو لے آئیں،ہرجگہ سیاست کی جارہی ہے،ایسانہیں چلے گا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎