میں سیاست چھوڑ دوں گا اگر۔۔۔ فیاض الحسن چوہان نے آصف زرداری کو بڑا چیلنج دے دیا

بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آصف علی زرداری نے تقریر کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے للکارا ہے، ہم انہیں اکیلے ہی منہ دیں گے۔

’لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے پھر للکارا ہے، ہم انہیں اکیلے ہی منہ دیں گے‘

آصف زرداری کے بیان پر ردعمل میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےپنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اگر آصف زرداری اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی اور پانچ سینٹی گرید کی سردی میں احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا، یہ لوگ نوسر باز ہیں، وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ، یہ سب میثاق جمہوریت کی چھتری کے نیچے اکٹھے ہو کر وارداتیں ڈالتے رہے ہیں ، انہیں اب مسئلی صرف اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ ادارے اس وقت آزادنہ طور پر اپنا کام کر رہے ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں، یہ بتانا پسند کریں گے کہ انکے ملازموں کے بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپپے کہاں سے آگئے ؟

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے شخص اور خاندان کی بڑھکوں کو کون سنجیدہ لے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سمجھ آگئی ہے کہ کوئی این آر او اور ڈیل نہیں ہو رہی، یہ بجھنے والے چراغ کی طرح آخری بار ٹمٹما رہے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎