ابرار الحق کو تحریک انصاف سے برسوں کی رفاقت کا صلہ مل گیا اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

 تحریک انصاف کے لیے سالوں سے خدمات سر انجام دینے والے ابرار الحق کو وزیرا عظم کے مشیر برائے ثقافت کا عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا.


ذرئع کے مطابق  کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں معروف گلوکار اور ناموررہنماء ابرار الحق کو شاندار عہدے سے نواز دیں گے.

ابرار الحق گزشتہ کئی برس سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ ہیں. انہوں نے پارٹی کے لیے کئی ایسے نغمے بنائیں ہیں جن سے تحریک انصاف دھرنوں کے دوران شرکاء کا لہو گرماتی رہی ہے.

جبکہ کچھ سالوں سے نوجوانوں کو پاکستان کی سیاست کا حصہ بنانے کیلئے بھی متحرک دکھائی دیتے ہیں.

ابرار الحق کو تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات 2018 میں ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال کے مد مقابل کھڑا کیا گیا تاہم وہ احسن اقبال کو شکست دینے میں ناکام رہے تاہم انکی پارٹی کے لیے خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کو مشیربرائے ثقافت کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎