آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا، کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟جانیے

ون ڈے میں ایک بھی قومی کرکٹر نہں جب کہ ٹیسٹ میں واحد کھلاڑی محمد عباس شامل ہیں۔


 آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ دونوں کے کپتان ویرات کوہلی مقرر کئے گئے ہیں۔

آئی سی سی نے دنیا بھر کے کرکٹرز کو ملا کر ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ون ڈے میں کوئی پاکستانی نہیں جب کہ ٹیسٹ میں صرف ایک محمد عباس شامل ہیں۔ ون ڈے ٹیم میں‏ بھارتی روہت شرما، ویرات کوہلی، کلدیپ یادیو، جسپریت بھمرا، انگلینڈ کے جونی بیرسٹو، ‏جوئے روٹ، بین اسٹوک نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر، جوس بٹلر، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان اور افغانستان کے راشد خان شامل ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎