آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں جیسن ہولڈر 4درجے ترقی پاتے ہوئے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں، آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز نے بھی کیرئیر کی بہترین دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے، ٹاپ 10 بولرز میں کاگیسو ربادا، پیٹ کمنز، جیمز اینڈرسن،ورنون فلینڈر، رویندرا جڈیجا، جیسن ہولڈر، ٹرینٹ بولٹ، محمد عباس، ٹم ساو¿تھی اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔

بیٹسمینوں میں سب سے زیادہ 8 درجے کی چھلانگ عثمان خواجہ نے لگاتے ہوئے 13 ویں پوزیشن پر جگہ بنائی ہے، ٹریوس ہیڈ بھی کیریئر کی بہترین 20 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، ٹاپ 10 میں شامل دیگر بیٹسمینوں میں کین ولیمسن، چتیشور پجارا، سٹیون سمتھ، ہینری نکولز، ڈیوڈ وارنر، ایڈن مارکرام، جوئے روٹ ھاشم آملا اور ڈین ایلجر کے نام شامل ہیں۔


آل راﺅنڈرز میں جیسن ہولڈر سرفہرست ہیں۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سری لنکا کےخلاف سیریز فتوحات کے باوجود ٹیموں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ٹاپ 10 میں بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزیلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلادیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎