آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، پا کستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

بابراعظم کو پانچ درجہ ترقی کے بعد بیسواں نمبر مل گیا۔


آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ بابراعظم، شان مسعود، فہیم اشرف اورشاداب خان نے رینکنگ بہتر بنالی۔

اسد شفیق کی ایک درجہ ترقی کے بعد تئیسویں پوزیشن جبکہ دورہ جنوبی افریقہ میں ناکامی کے بعد اظہرعلی کی چھ درجے تنزلی ہوگئی۔ مام الحق نے تئیس درجے اور شان مسعود نے دو درجہ ترقی کے بعد رینکنگ بہتربنالی۔

بولرز میں محمدعباس ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبرپرچلے گئے، یاسرشاہ سولہویں، محمد عامر بتیس ویں اوروہاب ریاض سینتیس ویں نمبرپرموجود ہیں۔

فہیم اشرف اڑتالیس درجے لمبی چھلانگ لگاکر اٹھاون ویں نمبر پر آگئے جبکہ شاداب خان کی تئیس درجے بہتری کے بعد اٹھہترویں پوزیشن ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎