جنوبی افریقہ کیخلاف عماد وسیم کا جادو چل گیا،کرکٹ کی تاریخ کا شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پہلے دونوں میچوں میں ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے گرین کیپس بھرپور مقابلے کے باوجود فتح سے ہمکنار ہونے میں ناکام رہی۔


 قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بڑااعزاز اپنے نام کرلیا۔30سالہ عماد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں12اوورز میں51رنز دے کر17کی اوسط سے3شکار کیے اور اس دوران ان کا اکانومی ریٹ محض4.25رہا جو جنوبی افریقہ سرزمین پرسیریز یا ٹورنامنٹ میں 10سے زیادہ اوورز کرنے والے کسی بھی باﺅلر کا بہترین اکانومی ریٹ ہے ،

اس سے قبل سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2007ءکے دوران پروٹیز کے دیس میں محض5.33کی اوسط سے رنز دیئے تھے ۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے دی۔

۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا دو ٹی ٹونٹی میچز میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎