امام الحق نے وہ کردکھایا جو آج تک کوئی بھی پاکستانی کرکٹر نہ کرپایا

امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5ون ڈے میچز کی سیریز میں 54.20کی اوسط سے271رنز سکور کیے


قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے جنوی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں وہ کارنامہ کردکھایا ہے جو ان سے قبل کوئی اورپاکستانی بلے باز جنوبی افریقہ کے خلاف ان کے ہوم گراﺅنڈ پر نہیں کرپایا تھا۔

امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف5ون ڈے میچز کی سیریز میں271رنز سکور کیے جن میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں، یہ کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے جنوبی افریقہ سرزمین پر ایک اننگز میں سکور کیے گئے مجموعی رنز کی سب سے بڑی تعداد تھی.

 اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے 2007ءمیں جنو افریقی سرزمین پر 245رنز سکور کیے تھے ، یہ کسی بھی پاکستان بلے باز کی جانب سے ہوم ،اوے یا نیوٹرل مقا م پر ایک سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف سکور کیے گئے رنز کی سب سے بڑی تعداد تھی ، محمد یوسف نے 2007 ءمیں جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے دوران سیریز میں 286رنز سکور کیے تھے ۔

یاد رہے کہ امام الحق کو کسی بھی پاکستانی بلے بازکی جانب سے جنوبی افریقہ میں ایک باہمی ون ڈے سیریز کے دوران زیادہ ففٹی پلس سکورزکرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اب تک 117پاکستانی کھلاڑیوں کو جنوبی افریقی میدانو ں پر ون ڈے سیریز کھیلنے کا موقع ملا ہے تاہم ان میں سے کوئی بھی وہا ں ایک سیریز میں دو سے زیادہ مرتبہ ففٹی پلس سکور نہیں بنا سکا، پروٹیز کے دیس میں ایک ون ڈے سیریز میں دو ففٹی پلس سکورز بنانے کا ریکارڈ بھی محض 4پاکستانی بلے بازوں مصباح الحق،محمد یوسف ، محمد حفیظ اوراعجاز احمد کے پاس ہے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎