امام الحق نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک روزہ میچز میں زبردست ریکارڈ بنا ڈالا

 پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔


امام الحق نے اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری بھی اسکور کی۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر بن گئے۔

امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں اپنے کیرئیر کی 19 ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔

انہوں نے اسی میچ میں اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری بھی اسکور کی اور وہ 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے فخر زمان کے پاس ہے جو انہوں نے 18 اننگز میں بنایا۔

اس کے علاوہ  پاکستان کے بابر اعظم اور لیجنڈری کھلاڑی ویون رچرڈز اور کیون پیٹرسن 21 میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎