آئی ایم ایف نے تحریک انصاف کی حکومت کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے خوشخبری بھی سنا دی

بدھ کے روز عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کا طریقہ کار اپنانا پاکستان کا اہم سنگ میل ہے اور درست ڈیٹا سے پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی میں مدد ملے گی۔


عالمی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے طریقہ کار کو اپنایا اور درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں معاشی ڈیٹا مزید شفاف ہوسکے گا اور درست معاشی ڈیٹا لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق درست معاشی ڈیٹا اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور پاکستان شماریات بیورو کے درمیان رابطے بہتر بنائے گا اور آئی ایم ایف کے سسٹم سے متعلقہ محکموں میں رابطے اور تعاون بہتر ہوسکے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎