’بھارت سے تجارت میں فوری اضافے کا امکان نہیں‘

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھارت کے فوری طور پر تجارت کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔


ایکسپو سینٹر لاہور میں پاکستان میگا لیدر شو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ بھارت میں الیکشن ہونے تک ماحول ساز گار نہیں ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ بھارت کے ساتھ فوری طور پر تجارت میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔

مشیر تجارت نے مزید کہا کہ روپےکی قدرکم ہونے سے اگلے چندماہ میں برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ امریکاکی جانب سےفری ٹریڈایگریمنٹ پرعملدرآمد میں کئی سال لگ سکتے ہیں، عوام کے لیے فوری ریلیف ممکن نہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی سیکورٹی کلیرنس پرتحفظات کے بارے میں حکومت غورکرے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹری چل پڑی ہے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎