نئے سال کا جشن منانے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

نئے سال کی آمد پر حکومت سندھ کی جانب سے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں.


وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں نیوائرنائٹ پرسیکیورٹی اقدامات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیوائرنائٹ پرچار ہزاراہلکارکراچی کے ضلع جنوبی میں فرائض انجام دیں گے.

ضلع ویسٹ اوردیگرمیں خصوصی اقدامات کیےجاررہےہیں.

اسلحہ ساتھ لیکر چلنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا.

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نیوائرنائٹ پراسلحہ لےکرچلنے والے کوگرفتار کیا جائے گا۔ نوجوان ون وہیلنگ اور بغیرسائلنسرموٹرسائیکل چلانےسےپرہیزکریں، جوبھی نشےمیں پایاگیا اسے بھی گرفتار کیا جائےگا۔

مراد علی شاہ نے اجلاس میں یہ ہدایت بھی دی کہ نئےسال کے موقع پر بلاوجہ عوام کو تنگ نہ کیا جائے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎