وزیراعظم عمران خان کا نواز شریف کے خلاف فیصلے پر ردِ عمل سامنے آ گیا

زیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان کو فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔


نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آ گیا۔حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر صرف دولت بنائی۔صرف 10 سال میں 24 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا۔لیکن اتنے بڑے قرضے کے بعد بھی عوام کی حالت نہ بدل سکی بلکہ اس کے برعکس عوام غریب سے غریب تر ہو گئے۔

واضح رہے احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ ریفرنسز کا محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت، 25 ملین ڈالر جرمانہ اور دس سال کیلئے نااہلی کی سزا سنادی جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کو بری کر دیا جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود نیب حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎