عمران خان آج ترک صدر سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج ترک صدر رجب طیب اردگان سے خصوصی ملاقات کریں گے، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات علاقائی اور بین الا قوامی صورتحال کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں ترک صنعت کاروں اور تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور ترکی میں دو طرفہ تجارت کو بڑھایا جائے، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار بنایا جا رہا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں سی پیک سے زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

اس کے علاوہ عمران خان نے وفد کے ہمراہ عظیم صوفی بزرگ حضرت جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎