نوازشریف جس کیس میں نا اہل ہوۓ اسی میں آج بری کر دیا گیا

حتسا ب عدالت نے نوازشریف کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت انہیں فلیگ شپ میں بر ی کر دیا گیا ہے جبکہ العزیزیہ میں سات سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی.


کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پڑھ کر ہر کوئی حیرت میں ڈوب گیا.غریدہ فاروقی کا کہناتھا کہ فلیگ شپ ریفرنس کیس میں نواز شریف کو بری کر دیا گیا ہے جبکہ اسی ریفرنس کے تحت کیپیٹل ایف زیڈ ای کمپنی تھی جس کی تنخواہ وصول نہ کرنے پر نواز شریف کو نااہلی کی سزا ہوئی تھی.

کیا فلیگ شپ ریفرنس میں بری ہونے کا قانونی اثر نواز شریف کی نااہلی اور گزشتہ سزا پر بھی ہو سکتا ہے؟



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎