قطر میں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی بھی عمران خان کا خطاب سننے آگئے،کس بات پروزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے رہے؟جانئے

عمران خان کے دورہ قطر پر جاری اعلامیہ کے مطابق دیوان امیری پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


وزیراعظم عمران خان کا قطر میں خطاب سننے صرف پاکستانی نہیں بلکہ انڈین بھی آگئے

وزیراعظم عمران خان کی آمد پرپاکستانی شہریوں شہریوں کا ہجوم وزیر اعظم کا خطاب سننے امڈ آیا۔

 وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ روز دورہ قطر کے دوران پاکستانیوں سے خطاب کیا۔ قطر میں مقیم پاکستانیوں نے دوحہ الوقارہ سٹیڈیم میں وزیراعظم عمران خان کی آمد پر ان کا پرجوش خیرمقدم کیا۔منگل کو وزیراعظم جب خطاب کیلئے سٹیڈیم میں پہنچے تو ہزاروں پاکستانیوں نے کھڑے ہو کر ان کا زبردست استقبال کیا اور پورا سٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان زندہ باد اور وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران وقفہ وقفہ سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستانیوں نے وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔پاکستانی شہریوں کا ہجوم وزیر اعظم کا خطاب سننے امڈ آیا۔

تاہم وزیراعظم عمران خان کا قطر میں خطاب سننے صرف پاکستانی نہیں بلکہ انڈین بھی آگئے۔

ہندوستان سے تعلق رکھنے والی سکھ برادری کا کہنا ہے کہ ہماری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہو چکی ہے۔سکھ برادری نے وزیراعظم عمران خان کا کرتارپور راہداری کھولنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔سکھ برادری کا کہنا ہے عمران خان نے جو قدم اٹھایا ہے وہ رہتی دنیا تک ہم سنہری حروف میں لکھیں گے۔انڈیا میں پنجاب سے آئے سکھ وزیراعظم عمران خان کا خطاب سن کر بہت خوش ہوئے اور ان سے ملنے کے بعد ان کی خوشی دیدنی تھی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے کی دعوت پر 21 سے 22 جنوری تک قطر کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف، چیئرپرسن وزیراعظم ٹاسک فورس برائے توانائی اور خارجہ سیکرٹری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎