پی ایس ایل 4 کیلئے امام الحق کس ٹیم کا حصہ بن گئے؟ اعلان ہو گیا

سارے معاملے میں سوشل میڈیا صارفین ایک بات پر خوب حیران تھے کہ تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے مگر پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے امام الحق کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں مگر اب اس بحث کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے کیونکہ پشاور زلمی نے امام الحق کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا سیزن کل سے شروع ہو رہا ہے جس کیلئے تمام ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور مداح بھی بے صبری سے دھماکے دار ایونٹ کے آغاز کے منتظر ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے امام الحق کو زلمی سکواڈ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ ’پیلے طوفان‘ کی کارکردگی میں اہم اور مثبت کردار ادا کریں گے اور ٹیم میں ان کی شمولیت فائدہ مند ثابت ہو گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎