آسٹریلیاسےشکست برداشت نہ ہوئی،بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑپڑے

بھارتی ٹیم کوپرتھ  ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 146رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جو لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم کو برداشت نہ ہوئی جس کا سب سے بڑا ثبوت بھارتی ٹیم دو سینئر کھلاڑیوں کی میدان میں ہونے والی لڑائی ہے۔


آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن براڈ کاسٹر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کا منظر ٹیلی کاسٹ کردیا۔

یہ واقعہ دراصل میچ کے چوتھے دن پیش آیا جب ایشانت شرما اور رویندرا جدیجا فیلڈ میں ایک دوسرے سے الجھتے اور ایک دوسرے کی جانب انگلیوں سے اشارے کرتے نظر آئے۔

معاملے کی اصل وجہ تو واضح نہیں ہو سکی لیکن ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ایشانت شرما اپنی ٹیم کے ساتھی اور متبادل فیلڈر رویندرا جدیجا کی فیلڈنگ پوزیشن سے خوش نہیں تھے اور اسی معاملے پر ایک دوسرے سے الجھتے نظر آئے۔

اس سے قبل یہ معاملہ مزید شدت اختیار کرتا، محمد شامی اور کلدیپ یادو نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎