بھارتی فوج غریب ہوگئی

بھارتی فوج غریب ہوگئی، بھارت کے پاس فوجیوں کیلئے فنڈز ختم ہونے لگے جس کے بعد فوج کا عارضی الاؤنسز پر گزارہ ہو رہا ہے۔ اکاؤنٹ ڈویژن کی ویب سائیٹ پر کم اخراجات کا نوٹس لگانے کے بعد ہٹا دیا گیا۔


بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارت کی فوج میں غربت ڈیرے ڈالنے لگی ہے، حکمران دنیا بھر سے مہنگے ہتھیار خرید رہے ہیں مگر عام فوجی کیلئے فنڈز ختم ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر تربیت افسران کا عارضی الاؤنس پر گزارا ہے، بھارتی فوج کے افسران پر تربیتی کورسز اور دیگر مشنز پر سالانہ 4 ہزار کروڑ خرچ ہوتے ہیں، مگر اس بار 32 سو کروڑ ملے، جب کہ 8 سو کروڑ مالی بحران کی نذر ہوگئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎