بھارت کے سپر سٹار سنگر پاکستان آنے کے لیے بیقرار

بالی ووڈ کے نامور گلوکار ہنی سنگھ اور بادشاہ کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے


 بھارت کے معروف گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

ٹی سیریز کے پنجابی گلوکار گرو رندھاوا کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے اور بھارتی پنجاب کے نوجوان سنگر نے بالی ووڈ کے نامور گلوکار ہنی سنگھ اور بادشاہ کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گرو رندھاوا نے بالی ووڈ میں ہائی ریٹڈ گبرو، بن جا تو میری رانی اور سوٹ سوٹ جیسے گانوں سے مقبولیت حاصل کی جبکہ انہیں اپنے مشہور گانے ”لگ دی لاہور دی “کی وجہ سے پاکستان میں بھی بے پناہ مقبولیت ملی۔

ایک انٹرویو میں گلوکار گرو رندھاوا سے ان کے گانے ”لاہور دی “سے متعلق سوال پوچھا گیا کیا آپ کبھی لاہور گئے ہیں، جس پر نوجوان سنگر نے جواب دیا کہ نہیں کبھی گئے تو نہیں البتہ اگر وہاں سے بلایا گیا تو ضرور جائیں گے، جبکہ وہ تو خود اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر پاکستان کا دورہ کرنے کا سوچ رہے ہیں جس میں لاہور کا تو پتہ نہیں البتہ، اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی ضرور جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎