انڈونیشیا: سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی۔


انڈونیشیئن حکام کے مطابق سولاویسی میں مختلف حادثات میں 59 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 25 لاپتہ ہو گئے۔

بارشوں کے باعث سولاویسی کے 11 اضلاع میں درجنوں علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جس کے باعث 3 ہزار 400 افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎