ایران نے امریکا کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ جیت لیا

عالمی عدالت انصاف میں ایران نے امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا جس کے بعد ایران کے منجمد اثاثے 2 ارب ڈالر بحال کر دیے گئے۔


بدھ کے روز ہالینڈ کے شہر ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے ایران کے حق میں فیصلہ سنایا۔

ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم، منجمد اثاثے بحال

تہران نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ واشنگٹن نے غیر قانونی طور پر ایران کے اثاثے اور کمپنیاں منجمد کیں۔

امریکی سپریم کورٹ نے 2016 میں ایران کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پرحملے کا الزام تھا جس میں 214 امریکی فوجی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎