کیا پنجاب میں اگلے ماہ بسنت منائی جا رہی ہے ؟حتمی فیصلہ ہو گیا

واضح رہے کہ دسمبر میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فروری 2019 کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا


پنجاب حکومت نے رواں برس بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے.

اس سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فروری میں بست منانے کا اعلان کیا تھا ۔عدالت نے حکومت پنجاب سے اس حوالے سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ محفوظ بسنت کی تیاری کے لیے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ادارے ذمے داریاں پوری کریں تو ایسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فروری 2019 کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا۔پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے حکومت پنجاب سے اس حوالے سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎