یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے حکومت کا؟ چیف جسٹس نے حکومت کی بینڈ بجا دی

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹروں کی تقرری سےمتعلق کیس میں پنجاب حکومت پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔


سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں میرٹ سے ہٹ کر ڈاکٹر کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے صوبائی چیف سیکریٹری، سیکریٹری ٹو چیف منسٹری اور سیکریٹری صحت کو فوری طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے نئی حکومت کا؟ ایسے ملک چلانا ہے آپ کو؟

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ کیسی روایت قائم کی جارہی ہے نئے پاکستان میں؟



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎