سلام ہمیں یہ نہیں سکھاتا، وزیر اعظم عمران خان شدید برہم،بڑا حکم جاری کردیا

حکومت سندھ ملزمان کےخلاف فوری کارروائی کرے۔


وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں ہندووں کی مذہبی کتابوں کو جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قرآن کریم کی تعلیمات کےخلاف ہے۔حکومت سندھ ملزمان کےخلاف فوری کارروائی کرے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ کا یقین دلایا گیا ہے اور یہی ہمارے مذہب کی تعلیمات بھی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ملک کے طول عرض میں مقیم اقلیتی برادری کے لوگ مکمل آزادی کے ساتھ پاکستان میں زندگی گزار رہے ہیں اور پاکستان نے بطور ریاست ہمیشہ اقلیتوں کے جذبات کی قدر کی ہے اور کرتار پور راہداری اس کا بہت بڑا ثبوت ہے۔تاہم کبھی کبھی چیدہ چیدہ ایسے واقعات منظر عام پر آتے ہیں جن میں پاکستان میں موجود اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسی خبروں کی بنیاد پر ہی غیر ممالک بالخصوص بھارت جیسےپاکستان دشمن ممالک وطن عزیز کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں ۔

ایسا ہی ایک واقعہ سندھ کے شہر خیر پور میں پیش آیا جہاں چند شدت پسندوں نے مندر پر حملہ کیا اور وہاں موجود مذہبی کتابوں کو نذر آتش کردیا ۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس واقعہ کا نوتس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎